Sunday, 15 December 2013

قرآن حجت الہی ہے---،آیت اللہ ابوالفضل ابن الرضا برقعی قمی)

قرآن حجت الہی ہے

تمام علمائے اسلام چاہے شیعہ ہو یا غیر شیعہ قرآن کو حجت مانتے ہیں۔اور اسلامی احکام سے متعلق چار 4 دلائل میں سے ایک (first)شمار کرتے ہیں جو کہ (چار دلائل یا ماخذ )قرآن،عقل،حدیث و سنت، اور اجماع ہیں۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ قرآن کو عام لوگ سمجھ نہیں سکتے سوائے امام کے۔اور یہ بات بالکل باطل بات ہے۔اگر لوگ قرآن کو سمجھ نہیں سکتے تو یہ حجت کیسے ہو سکتا ہے۔اللہ تعالی نے بار بار فرمایا"یا ایھا لاناس" اور قرآن کے مخاطب لوگ ہیں نہ کہ امام، اور اگر قرآن کے مخاطب صرف امام ہوتا تو قرآن" یاایھا االامام" کہتے۔حالانکہ قرآن نے بار بار جا بجا عام لوگوں کو مخاطب کیا ہے۔
سورہ بقرہ 159 بیناہ للناس ،
آیہ 185 شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن ھدی للناس۔
آیہ 187یبین اللہ ایتہ للناس ،آیت 221 میں ویبین آیتہ للناس۔
سورہ آل عمران آیہ 138 میں ھذا بیان للناس اور
سورہ نسائ میں آیت 174 یا ایھا الناس قد جاءکم برھان من ربکم اور
سورہ یو نس آیت 57 میں یا ایھا الناس قد جاءکم موعظۃ من ربکم و شفاء
اور آیہ 108 میں قل یا ایھا الناس قد جاءکم الحق من ربکم
اور آیت 25 میں و یضر ب اللہ الامثال للناس
آیت نمبر 52 میں ھذا بلاغ للناس و لینذرو بہ اور
سورہ اسراء آیت 89 ولقد صرفنا للناس فی حذا القرآن من کل مثل ۔
آور آیہ 106 میں ،وقرآنا فرقناہ لتقرآہ علی الناس علی مکث۔ا
ور سورہ حج میں۔آیت 73/یاایھاالناس ضرب مثل فاستمعو الیہ۔
اور سورہ نور آیت 35 میں ویضرب اللہ الامثال للناس ،
سورہ عنکبوت آیت 43 میں وتلک الامثال نضربھا للناس۔
سورہ زمر آیہ 41 میں انا انزلنا علیک الکتاب للناس
،سورہ جاثیہ 1یہ 20 حذا بصائر للناس و ھدی و رحمہ۔،
سورہ حشر آیہ 21 میں و تلک الامثال نضربھا للناس لعلھم یتفکرون۔

بہت افسوس کی بات ہے کہ ہماری ملت نے ان تمام آیات اور بیانات الہ کے برخلاف کہا کہ قرآن کو لوگ سمجھ نہیں سکتے سوائے امام کے۔یا جب تک یہ معلوم نہ ہو کہ امام نے اس کی کیا تفسیر بیان کی ہے۔جیسا کہ مولوی حضرات کہتے ہیں۔جس وقت قرآن نازل ہوا اس وقت نہ تو تفسیر امام موجود تھا نہ ان کے بیان(احادیث) موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور جب وہ قرآنی آیات سنتے تھے تو وہ(اس کو خود سمجھ کر) ھدایت پاتے۔ان میں سے بعض دلائل بیہودہ لاتے تھے لیکن قرآن سن کر ہدایت پاتے تھے،ہم نے اس لئے یہ باتیں ذکر کیا ہے تاکہ لوگ اپنے ان باتون پر غور کریں کیونکہ ہمارے دلائل واضح اور روشن ہیں تاکہ لوگ قرآن فہمی کی طرف راغب ہوں۔

(احکام القرآن،آیت اللہ ابوالفضل ابن الرضا برقعی قمی)

No comments:

Post a Comment