Sunday, 15 December 2013

وہ چیزیں جن پر ایمان لانا واجب اور ہر شخص مکلف ہے اس پر ایمان لانا ،اور اگر ایمان نہ لائے تو وہ اسلام سے خارج ہیں ۔

مسئلہ 34:
وہ چیزیں جن پر ایمان لانا واجب اور ہر شخص مکلف ہے اس پر ایمان لانا ،اور اگر ایمان نہ لائے تو وہ اسلام سے خارج ہیں ۔وہ یہ ہیں،،
،سورہ بقرہ آیت 285
آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن رُّسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ ( 285 ) بقرہ - الآية 285
رسول (خدا) اس کتاب پر جو ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر نازل ہوئی ایمان رکھتے ہیں اور مومن بھی۔ سب خدا پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان رکھتے ہیں (اورکہتے ہیں کہ) ہم اس کے پیغمبروں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور وہ (خدا سے) عرض کرتے ہیں کہ ہم نے (تیرا حکم) سنا اور قبول کیا۔ اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے

اورآیت 177۔
لَّيْسَ الْبِرَّ أَن تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَٰكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ وَآتَى الْمَالَ عَلَىٰ حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّائِلِينَ وَفِي الرِّقَابِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُوا وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِينَ الْبَأْسِ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ ( 177 ) بقرہ - الآية 177
نیکی یہی نہیں کہ تم مشرق یا مغرب کو (قبلہ سمجھ کر ان) کی طرف منہ کرلو بلکہ نیکی یہ ہے کہ لوگ خدا پر اور روز آخرت پر اور فرشتوں پر اور (خدا کی) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائیں۔ اور مال باوجود عزیز رکھنے کے رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں اور مانگنے والوں کو دیں اور گردنوں (کے چھڑانے) میں (خرچ کریں) اور نماز پڑھیں اور زکوٰة دیں۔ اور جب عہد کرلیں تو اس کو پورا کریں۔ اور سختی اور تکلیف میں اور (معرکہ) کارزار کے وقت ثابت قدم رہیں۔ یہی لوگ ہیں جو (ایمان میں) سچے ہیں اور یہی ہیں جو (خدا سے) ڈرنے والے ہیں

اور آیت 3۔
الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ ( 3 ) بقرہ - الآية 3
جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

غیب یعنی غائب وہ جو پوشیدہ ہیں جیسے فرشتے،جن،عالم برزخ و عرش و لوح قلم اور قیامت اور عمل و قضا و قدر اور ھوادث۔ ان پر اعتقد رکھے ،اور وہ چیز جن کا قرآن میں ذکر نہیں ہوا ان پر اعتقاد یا ایمان نہ رکھے وہ اسلام سے خارج نہیں،اور ہر وہ شخص جو شہادتین کا اقرار کرے مسلمان اور پاک ہے۔

(احکام القرآن،آیت اللہ ابوالفضل ابن الرضا برقعی قمی)

"ومن قبلہ کتاب موسی امام و رحمۃ۔( سورہ احقاف 14) کی تفسیر آیت اللہ ابو الفضل برقعی قمی کی تفسیر قرآن سے"

"ومن قبلہ کتاب موسی امام و رحمۃ۔( سورہ احقاف 14) کی تفسیر آیت اللہ ابو الفضل برقعی قمی کی تفسیر قرآن سے"

جملہ"کتب موسی امام و رحمۃ"اس بات کی دلیل ہے کہ تورات حضرت موسی اور ان کی امت کیلے "امام "تھا اور قرآن نیز رسول خدا اور آپ کی تمام امت کیلے "امام" ہے۔پس وہ احادیث جن میں معرفت امام اور اس کی اتباع کی ترغیب آئی ہے وہ راجع بہ قرآن ہے۔اور امیر المومنین علی نے اپنے ارشادات میں خود اس جملہ کو صحیفہ علویہمیں:
اللّهمّ انّى اشهدك و كفى بك شهيدا انّى اشهد انّك انت ربّى وإنَّ رَسُولَكَ مُحَمَّدٌ – صلى الله عليه وسلم – نَبِيِّيْ؛ وإنَّ الدِّينَ الَّذِيْ شَرَعْتَ لَهُ دِيْنِيْ؛وَإنَّ الكِتابَ الذي أُنْزِلَ إلَيْهِ إمَامِيْ

اور خطبہ 86 نھج البلاغہ میں قرآن کو اپنا امام اور دیگر لوگوں کو اس سے پہچان کرایا ۔اور اسی لئےخدا نے مکرر قرآن میں اپنے رسول کو حکم دیا ہے کہ قرآن کی پیروی اور اقتدا کریں اور امیر المومنین علی کی نہج البلاغہ کے کلمات میں استعمال کیا کہ قرآن تمام امت کا امام ہے ( چنانچہ مقدمہ تفسیر تابشی از قرآن میں مفصل اس کو ذکر کیا گیا ہے۔)"

(تفسیر تابشی از قرآن،آیت اللہ ابو الفضل ابن الرضا برقعی قمی)

قرآن حجت الہی ہے---،آیت اللہ ابوالفضل ابن الرضا برقعی قمی)

قرآن حجت الہی ہے

تمام علمائے اسلام چاہے شیعہ ہو یا غیر شیعہ قرآن کو حجت مانتے ہیں۔اور اسلامی احکام سے متعلق چار 4 دلائل میں سے ایک (first)شمار کرتے ہیں جو کہ (چار دلائل یا ماخذ )قرآن،عقل،حدیث و سنت، اور اجماع ہیں۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ قرآن کو عام لوگ سمجھ نہیں سکتے سوائے امام کے۔اور یہ بات بالکل باطل بات ہے۔اگر لوگ قرآن کو سمجھ نہیں سکتے تو یہ حجت کیسے ہو سکتا ہے۔اللہ تعالی نے بار بار فرمایا"یا ایھا لاناس" اور قرآن کے مخاطب لوگ ہیں نہ کہ امام، اور اگر قرآن کے مخاطب صرف امام ہوتا تو قرآن" یاایھا االامام" کہتے۔حالانکہ قرآن نے بار بار جا بجا عام لوگوں کو مخاطب کیا ہے۔
سورہ بقرہ 159 بیناہ للناس ،
آیہ 185 شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن ھدی للناس۔
آیہ 187یبین اللہ ایتہ للناس ،آیت 221 میں ویبین آیتہ للناس۔
سورہ آل عمران آیہ 138 میں ھذا بیان للناس اور
سورہ نسائ میں آیت 174 یا ایھا الناس قد جاءکم برھان من ربکم اور
سورہ یو نس آیت 57 میں یا ایھا الناس قد جاءکم موعظۃ من ربکم و شفاء
اور آیہ 108 میں قل یا ایھا الناس قد جاءکم الحق من ربکم
اور آیت 25 میں و یضر ب اللہ الامثال للناس
آیت نمبر 52 میں ھذا بلاغ للناس و لینذرو بہ اور
سورہ اسراء آیت 89 ولقد صرفنا للناس فی حذا القرآن من کل مثل ۔
آور آیہ 106 میں ،وقرآنا فرقناہ لتقرآہ علی الناس علی مکث۔ا
ور سورہ حج میں۔آیت 73/یاایھاالناس ضرب مثل فاستمعو الیہ۔
اور سورہ نور آیت 35 میں ویضرب اللہ الامثال للناس ،
سورہ عنکبوت آیت 43 میں وتلک الامثال نضربھا للناس۔
سورہ زمر آیہ 41 میں انا انزلنا علیک الکتاب للناس
،سورہ جاثیہ 1یہ 20 حذا بصائر للناس و ھدی و رحمہ۔،
سورہ حشر آیہ 21 میں و تلک الامثال نضربھا للناس لعلھم یتفکرون۔

بہت افسوس کی بات ہے کہ ہماری ملت نے ان تمام آیات اور بیانات الہ کے برخلاف کہا کہ قرآن کو لوگ سمجھ نہیں سکتے سوائے امام کے۔یا جب تک یہ معلوم نہ ہو کہ امام نے اس کی کیا تفسیر بیان کی ہے۔جیسا کہ مولوی حضرات کہتے ہیں۔جس وقت قرآن نازل ہوا اس وقت نہ تو تفسیر امام موجود تھا نہ ان کے بیان(احادیث) موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور جب وہ قرآنی آیات سنتے تھے تو وہ(اس کو خود سمجھ کر) ھدایت پاتے۔ان میں سے بعض دلائل بیہودہ لاتے تھے لیکن قرآن سن کر ہدایت پاتے تھے،ہم نے اس لئے یہ باتیں ذکر کیا ہے تاکہ لوگ اپنے ان باتون پر غور کریں کیونکہ ہمارے دلائل واضح اور روشن ہیں تاکہ لوگ قرآن فہمی کی طرف راغب ہوں۔

(احکام القرآن،آیت اللہ ابوالفضل ابن الرضا برقعی قمی)

إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ اور حضرت عائشہ۔۔۔۔۔۔آیت اللہ برقعی کی تفسیر

إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ()
23 - جو لوگ پرہیزگار اور برے کاموں سے بےخبر اور ایمان دار عورتوں پر بدکاری کی تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا وآخرت (دونوں) میں لعنت ہے? اور ان کو سخت عذاب ہوگا

یہ آیات حضرت عائشہ کے حق مین نازل ہوئیں۔اور ان کو عفیفہ مومنہ کہا گیا ہے۔اگرچہ اس آیت کے نزول کا مورد مخصوص نہیں ہے ،اور ہر وہ شخص جو کسی محصنات مومنات کو قذف لگائے اس کا انجام آیت میں ذکر کیا ہے کہ وہ اس میں مبتلا ہوگا۔بعض نے کہا کہ یہ آیات کفار مکہ کے بارے میں نازل ہوا جو کہ عفیفہ مومنہ مسلمان مھاجر خواتین پر تہمت لگاتے جو مدینیہ ہجرت کرتیں۔ کہ مدینہ میں رود فسق و فجور۔بہرحال اس آیت کے مخاطبین عام ہے()۔

(تفسیر تابشی از قرآن،آیت اللہ ابو الفضل ابن الرضا برقعی قمی)

سورہ نور سے متعلق ایک آیت کی تفسیر۔۔۔۔رئیس الموحدین آیت اللہ ابو الفضل ابن الرضا برقعی قمی

سورہ نور سے متعلق ایک آیت کی تفسیر۔۔۔۔رئیس الموحدین آیت اللہ ابو الفضل ابن الرضا برقعی قمی

الخبیثات للخبیثین و الخبیثون للخبیثات و الطیبات للطیبین و الطیبون للطیبات اولئک مبرؤن مما یقولون لهم مغفرة و رزق کریم

ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے? اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے? اور پاک مرد پاک عورتوں کے لئے? یہ (پاک لوگ) ان (بدگویوں) کی باتوں سے بری ہیں (اور) ان کے لئے بخشش اور نیک روزی ہے (سورہ نور)
-------------------------------------------------------
الخبیثت بہ کلمات بدکاری جیسے قذف و لعن و ذم پر اطلاق ہوتا ہے،و زن کار عورتوں پر بھی اطلاق ہوتا ہے اس کلمے کا،یہ آیت قذف اور کلمات بدکاری سے متعلق احکام ہیں ۔ بقرینہ مما یقولون،اور ہمچنین الطیبت ،کا مطلب پاک اور نفیس چیزیں ہیں۔ا پاکیزہ عورتوں پر اس لفظ طیبت کا اطلاق ہوتا ہے۔بحرحال اگر (آیت کے متعلقین)کو عام سمجھے تو بہتر ہے،اور اس میںؐ اس کی طرف اشارہ ہے کہ رسول خدا،صفوان،اور رسول اللہ کی تمام بیویاں پاک ہیں،اور ان سے متعلق بدکاری کی نسبت درست نہیں اور نہ ہی ایسی باتیں ان کے متعلق یا ان کے حق میں کی جائے۔اور کلمات بدکاری(یعنی خبیث ار خبیثت) مخصوص ہے منافقین و قاذفین سے۔اس جگہ آیات حضرت عائشہ ان پر بدکاری کے الزام سے متعلق اب تمام اور ختم ہوا اور اس آیت کے آخر میں اللہ تعالی نے مغفرت اور رزق کریم کا جو بہشت ہے عائشہ و صفوان اور ان کی دفاع کرنے والوں کو وعدہ کیا کہ آخرت میں دین گے۔بنابریں ان سے ہم ایسی باتیں منسوب نہیں کر سکتے، اور نہ ہی بدگوئی اور لعن ہو،حال عائشہ سے قصہ جنگ جمل میں خطا سرزد ہوا تو اس کی جزا اور عفو اس کا خدا پر ہے اور ہمارے زمانے کے لوگوں کو حق نہیں کہ لعن اور شتم جیسے اقدام کرین۔

(تفسیر تابشی از قرآن،آیت اللہ ابو الفضل ابن الرضا برقعی قمی)

Saturday, 7 December 2013

"یا ایھا لاذین آمنو اتقو اللہ و ابتغو الیہ الوسیلہ وجھدو فی سبیلہ لعلکم تفلحون "کی تفسیر آیت اللہ ابوالفضل برقعی کی تفسیر قرآن "تابشی از قرآن" سے



(آیت اللہ ابوالفضل برقعی کی تفسیر قرآن "تابشی از قرآن" (1500 صفحات کی ایک تفسیر) سے تفسیری نمونہ پیش خدمت ہے۔)

یا ایھا لاذین آمنو اتقو اللہ و ابتغو الیہ الوسیلہ وجھدو فی سبیلہ لعلکم تفلحون)

مائدہ آیت 35

تفسیر:

اس آیت کے مخاطبین مومنین ہیں اور رسول اللہ بھی ایک مومن ہیں،ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ رسول خدا کس چیز کو وسیلہ سمجھتے تھے۔رسول اللہ نے بار بار فرمایا ہے"الھی وسیلتی الیک ایمانی بک"۔یعنی اے خدا میرا ایمان میرا وسیلہ ہے۔

اور امیر المومنین علی نے خطبہ 109 نہج البلاغہ میں فرمایا"ان افضل ما یتوسلون بہ المتوسلون:الایمان باللہ وبرسولہ والجہاد فی سبیل اللہ۔۔۔۔۔"۔بے شک افضل ترین چیز جس کے ذریعے وسیلہ چاہنے والے وسیلہ چاہتے ہیں وہ اللہ پر ایمان ،اس کے رسول پر ایمان اور جہاد فی سبیل اللہ ہے۔

اور امام زین العابدین نے پنجشنبہ کی دعا میں خدا سے یون عرض کیا:
"الھی بذمۃ الاسلام اتوسل الیک"۔

اور نیز حضرت امیر نے دعای کمیل میں اللہ سے یوں عرض کیا:"و یتوسل الیک بربوبیتک"،

اور دعای یمانی میں یون فرمایا"فانی اتوسل الیک بتوحیدک و تھلیلک و تمجیدک وتکبیرک و تعظیمک"،

اور دیگر مناجات میں یوں ارشاد ہے"فقد جعلت الاعتراف بالذنب الیک وسائل عللی"

پس خدا و رسول کے کلمات اور بزرگان دین کے کلمات سے واضح ہوا کہ وسیلہ ایمان و اسلام اور تقوی ہے نہ یہ کہ خدا کو دنیوی بادشاہوں کی طرح سمجھا جائے کہ وہ اپنے بندوں کی حالت سے بے خبر ہو اور ان کے دعاؤن کو نہ سنتا ہو،اور بندہ خود دور ہو اور کسی وسیلے کا محتاج ہو اور کسی شخص کے واسطے سے لوگوں کے عرض(حاجات) کو اس تک پہنچایا جائے،عوام میں سے بعض لوگ اور نافہم ایسا خیال کرتے ہیں کہ خدا اور بندے کو وسیلہ یا واسطہ بناتے ہیں،اور اپنے خیال میں جو شخص دنیا سے جا چکے ہین اور دنیا سے بے خبر ہیں وسیلہ کے نام پر ان سے مدد مانگتے ہیں۔ ۔۔۔۔اس کے علاوہ یہ بھی واضح رہے کہ خدا نے یہ نہیں فرمایا کہ وسیلہ کو پکارو "وابتغو"یعنی تلاش کرو ،پس وسیلہ تلاش کرو(find)نہ کہ مدد مانگو۔ اسی لیے نہین فرمایا"ادعو الوسیلہ"،اور لوگ بزرگان دین اور صالحین جو کہ دنیا سے جا چکے ہیں ان سے مانگنا ممکن نہیں،انسان فلاں شخص جو کہ ہزار سال پہلے جا چکے ہیں دنیا سے ،ان سے مانگنا اور حاصل کرنا(کچھ) اور یا استغاثہ کرنا ممکن نہیں،کیونکہ وہ اس دنیا(عالم) میں نہیں اور ان سے مانگنا شرک ہے ،اسی وجہ سے خدا تعالی نے قرآن کی آیات میں غیر خدا سے مانگنے کو شرک کہا ہے،وسیلہ خدا کا قرب حاصل کرنا انسان کے تقوی(ذاتی فضائل) اور اعمال صالحہ سے ہی ممکن ہے اسی لیے یہ اس طرح ذکر کیا۔
(نوٹ: انسان مادی امور میں محتاج وسیلہ ہے)

ترجمہ:بشری ماہ جبین بلتستانی

ڈاکٹر مصظفی حسینی ظباطبایی اور آیت اللہ برقعی مل کر توحید اور قرآن فہمی کے درس دیتے تھے

ڈاکٹر مصظفی حسینی ظباطبایی اور آیت اللہ برقعی مل کر توحید اور قرآن فہمی کے درس دیتے تھے ،ایک مرتبہ مسجد جن میں دونوں موحدین خطبہ دے رہے تھے،غالیوں نے حملہ کیا جس میں ایک بورڈ مسجد کے دروازے کے اوپر معلق تھا،یہ آیت درج تھی وہ بھی ٹوٹ گیا۔

"(وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلّٰہِ فَلَا تَدْعُوْ مَعَ اللّٰہِ أَحَداً))[الجن:۱۸] ''اور یہ کہ مسجدیں صرف اللہ ہی کی ہیںپس اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو۔''

جناب مصطفی حسینی نے اپنی ویب سائیٹ پر اپنی تصنیفات کی تعداد 70 بتائے ہیں۔
ان کی ایک اہم کتاب اتحاد شیعہ و سنی کیلے " راهی به سوی وحدت اسلامی:" بہت زیادہ اہم اور قابل مطالعہ ہے۔

"بین النهرین در روزگار خلفای راشدین" کے نام سے خلفائے راشدین کے احترام اور توقیر میں ایک کتاب لکھی۔جن میں ان کی فتوحات وغیرہ کا ذکر کیا۔

مفسر قرآن" تفسیر المیزان،"آیت اللہ محمد حسین طباطبایی کے پوتے نے یہ کتابیں لکھ کر امت مسلمہ کے اتحاد کیلے ایک اہم کردار ادا کیا۔

"