Sunday, 15 December 2013

سورہ نور سے متعلق ایک آیت کی تفسیر۔۔۔۔رئیس الموحدین آیت اللہ ابو الفضل ابن الرضا برقعی قمی

سورہ نور سے متعلق ایک آیت کی تفسیر۔۔۔۔رئیس الموحدین آیت اللہ ابو الفضل ابن الرضا برقعی قمی

الخبیثات للخبیثین و الخبیثون للخبیثات و الطیبات للطیبین و الطیبون للطیبات اولئک مبرؤن مما یقولون لهم مغفرة و رزق کریم

ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے? اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے? اور پاک مرد پاک عورتوں کے لئے? یہ (پاک لوگ) ان (بدگویوں) کی باتوں سے بری ہیں (اور) ان کے لئے بخشش اور نیک روزی ہے (سورہ نور)
-------------------------------------------------------
الخبیثت بہ کلمات بدکاری جیسے قذف و لعن و ذم پر اطلاق ہوتا ہے،و زن کار عورتوں پر بھی اطلاق ہوتا ہے اس کلمے کا،یہ آیت قذف اور کلمات بدکاری سے متعلق احکام ہیں ۔ بقرینہ مما یقولون،اور ہمچنین الطیبت ،کا مطلب پاک اور نفیس چیزیں ہیں۔ا پاکیزہ عورتوں پر اس لفظ طیبت کا اطلاق ہوتا ہے۔بحرحال اگر (آیت کے متعلقین)کو عام سمجھے تو بہتر ہے،اور اس میںؐ اس کی طرف اشارہ ہے کہ رسول خدا،صفوان،اور رسول اللہ کی تمام بیویاں پاک ہیں،اور ان سے متعلق بدکاری کی نسبت درست نہیں اور نہ ہی ایسی باتیں ان کے متعلق یا ان کے حق میں کی جائے۔اور کلمات بدکاری(یعنی خبیث ار خبیثت) مخصوص ہے منافقین و قاذفین سے۔اس جگہ آیات حضرت عائشہ ان پر بدکاری کے الزام سے متعلق اب تمام اور ختم ہوا اور اس آیت کے آخر میں اللہ تعالی نے مغفرت اور رزق کریم کا جو بہشت ہے عائشہ و صفوان اور ان کی دفاع کرنے والوں کو وعدہ کیا کہ آخرت میں دین گے۔بنابریں ان سے ہم ایسی باتیں منسوب نہیں کر سکتے، اور نہ ہی بدگوئی اور لعن ہو،حال عائشہ سے قصہ جنگ جمل میں خطا سرزد ہوا تو اس کی جزا اور عفو اس کا خدا پر ہے اور ہمارے زمانے کے لوگوں کو حق نہیں کہ لعن اور شتم جیسے اقدام کرین۔

(تفسیر تابشی از قرآن،آیت اللہ ابو الفضل ابن الرضا برقعی قمی)

No comments:

Post a Comment